مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید دو نوجوان شہید

12 ستمبر ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا، ریاستی دہشتگردی کی کارروائی ضلع کٹھوعہ میں کی گئی، قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھنڈارا میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ بھارتی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان ’’عسکریت پسند‘‘ تھے تاہم قابض فوجیوں نے کوئی شواہد فراہم نہیں کئے۔