کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو 42بڑے شہری علاقوں میں جائیداد کی قیمتوں میں 20 سے 100 فیصد تک اضافے کی تیاری کررہا ہے۔ جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن اسی ماہ جاری ہونے کی توقع ہے۔ جائیداد کی قیمتوں میں اضافے سے ٹیکس آمدنی میں اضافے میں مدد ملے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 42 بڑے شہروں کے لیے اپنی نظرثانی شدہ قیمتوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے اور اسے باقاعدہ طور پر جاری کرنے سے پہلے وزارت قانون کو جانچ پڑتال کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے 42 شہروں میں جائیداد کی منصفانہ مارکیٹ قیمت اور مقام کے لحاظ سے نظرثانی کی تجویز دی ہے اور مستقبل میں ایف بی آر اس شعبے کی اصل صلاحیت کو جانچنے کے لیے مزید باقاعدگی سے اور زیادہ تواتر سے نظرثانی کرنا چاہتا ہے۔ جائیداد کی قیمتوں کی فہرست آخری بار 13 ستمبر 2022 کو جاری کی گئی تھی۔ایف بی آر مزید شہروں کو شامل کرنے پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ ایف بی آر کی طرف سے مطلع کردہ قیمتوں کا تصور وسیع کیا جا سکے جس میں 14 مزید شہروں کو شامل کیا جائے گا تاکہ اگلے مرحلے میں شہروں کی تعداد 42 سے بڑھا کر 56 ہو جائے۔فی الحال 42 شہروں کی جائیدادوں کی قیمتیں دوبارہ مقرر کی جائیں گی جن میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاوالدین، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ صاحب، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔
تربت عطاء شاد ڈگری کالج کا ہاسٹل گزشتہ دس سال سے بند ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو...
ہرنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی ارباب سعید علی کاسی نے ساتویں جب کہ پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری کے لیے...
کوئٹہڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیر صدارت بینظیر بھٹو شہید گائنی ہسپتال...
تربت مند بلوچ آباد نزواہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنوں نے نمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار...
کوئٹہ شہباز ٹائون جناح ٹائون کے پارکس کھنڈرات میں تبدیل حالت زار بہتر بنائی جائے مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے...
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہداختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناقص انتظامات،مقتدر قوتوں...
پنجگور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور ظفر شمس بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی...
سنجاوی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت سنجاوی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں قیام...