پاک افغان بارڈر چلغوزہ باغات میں مارٹر گولہ گرنے سے 2 مزدور شہید،5 زخمی

12 ستمبر ، 2024

وانا(نمائندہ جنگ) جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل برمل پاک افغان بارڈر کے قریب علاقہ انگوراڈا میں زیوبہ کے پہاڑ میں چلغوزہ کے باغات میں مزدوری کرنے والے مزدوروں پر مارٹر گولے لگنے سے2 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے، شہید ہونے والے میں خاکے الدین ولد عامل خان اور گل زالدین ولد خانہ الدین جبکہ زخمیوں میں و لی محمد ولد خانہ الدین ، سخی محمد ولد خانہ الدین ، عقل محمد ولد واشی خان ، محمد رسول ولد واشی خان اور(خ)زوجہ یاسین شامل تھے مزدوروں کا تعلق شاعر موسی الدین قوم گنگی خیل شاخ خوجمت خیل سکنہ زم چن سے ہے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال وانا منتقل کر دیاگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔