کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا ، اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے رکن میر زابد ریکی کی یونین کونسل شینگر کو تحصیل کا درجہ دینے ، جمعیت علما اسلام کے رکن سید ظفر علی آغا کی پاسپورٹ آفس پشین میں فیمیل فوٹو فراگر کی تعیناتی ، پیپلز پارٹی کی رکن شہناز عمرانی کی ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں لوگوں کو مالکانہ حقوق دینے ، مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی بلوچستان کو آفت زدہ قرار دے کر عوام کے ذمہ بجلی کے بقایا جات معاوف ، مکران کو 24 گھنٹے بجلی فراہم ، یوٹیلیٹی بلز میں ناجائز ٹیکسوں کا خاتمہ متعلق الگ الگ قراردادیں پیش کی جائیں گی ۔ اجلاس میں رکن بلوچستان اسمبلی میر اسد بلوچ بی بی عصمت ملک میموریل اسپتال خدابادان پنجگور کے فعال نہ ہونے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کریں گے ،اجلاس میں پبلک ویلفیئر اسپتال سوئی کا (ترمیمی) مسودہ قانون پیش کیا جائے گا ۔ اجلاس میں محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ فشریز سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نےکوئٹہ میں ’’مین ایئرپورٹ روڈ‘‘پر واقع نئی اہم شاہراہ ’’تکتو ایونیو”...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط نااہل اور غیر...
کراچی تجزیہ کاروں محمل سرفراز، ارشاد بھٹی، سلیم صافی اور سید محمد علی نے کہا ہے کہ مودی اور نیتن یاہو میں بہت...
واشنگٹن ٹرمپ انتظامیہ نے سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بک بند کر دیا۔ معتبر عالمی حقائق کا خزانہ چھ دہائیوں بعد...
تہران ایران کی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روزکہا کہ پائلٹ کو بچانے کے لیے امریکی آپریشن، اسلامی جمہوریہ سے...
اسلام آبادایف بی آر کے گریڈ اکیس کے افسرممبر لیگل آئی آر ، میر بادشاہ خان وزیر کوممبر آڈٹ کا اضافی چارج...
کوئٹہ حکومت بلوچستان کے کفایت شعاری اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ...
کوئٹہبلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں بلوچستان مائنز اینڈ سیفٹی کا مسودہ قانون اور...