ایران کےصدرپہلےغیرملکی دورےپرعراق پہنچ گئے

12 ستمبر ، 2024

بغداد (اے ایف پی ) ایران کے صدر مسعود پیزسکیان نے اپنے دورہ عراق میں دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکےلیے ایک درجن سے زائدسمجھوتوں پر دستخط کردیئے۔ وہ اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں بغداد پہنچے ۔ ان کا یہ دورہ تین روزہ ہے ۔ جو ایسے وقت ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سخت کشیدگی کا شکار ہے ۔ حماس، حزب اللہ ، حوثیوں کی ایران کی جانب سے حمایت کی وجہ سے عراق کے امریکا سے تعلقات متاثر ہوئے ہیں ۔ پیزشکیان کے ساتھ مشترکہ پر یس کانفرنس میں عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے کہا کہ عراق اور ایران دونوں ہی غزہ کی جنگ پھیلنے اور طویل پکڑنے کے مخالف ہیں۔