حاضر سروس فوجی افسر کی بطور چیئر مین نادرا تعیناتی کیس،سماعت کے بعد فائل رجسٹرار آفس کو بھجوا دی گئی

12 ستمبر ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ میں حاضر سروس فوجی افسر کو چیئر مین نادرا تعینات کرنے کے قانون میں ترمیم کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس چوہدری محمد اقبال نے دوسرے بینچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے کیس فائل رجسٹرار آفس کو بھجوا دی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈویژن بینچ اسی نوعیت کی پٹیشن کی سماعت کرر ہا ہے،مناسب ہےکہ اس پٹیشن پر سماعت وہی بینچ کرے۔