پاکستان کو بے شمار معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، احسن اقبال

12 ستمبر ، 2024

اسلام آباد( نامہ نگار) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی 2023-24 کے سالانہ جائزے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک کے موجودہ معاشی چیلنجوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بے شمار معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور موجودہ معاشی حالات میں ترقیاتی بجٹ بنانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔