خزانہ آفس کوجدید خطوط پر استوار کررہے ہیں‘ شعیب نوشیروانی

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ (اے پی پی )صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہاہے کہ نظام کی بہتری کیلئے شفاف عمل لازمی ہے ،خزانہ آفس میں نظام کو جدید خطوط پراستوار کرنے سے آسانیاں پیدا ہوں گی وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی کی قیادت میں خزانہ کے نظام میں جدیدیت لائی جارہی ہےان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سیکرٹری خزانہ بابر خان ،ڈائریکٹرجنرل خزانہ بلوچستان سید محمد افضل خوستی ودیگر بھی موجود تھے ۔میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ بلوچستان ہم سب کامشترکہ صوبہ ہے جہاں ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صوبے میں نظام کی بہتری کیلئے اپنا کردارادا کرے ،محکمہ خزانہ کا صوبے کے ہرشعبے میں اہم کردار ہے خاص کر ریونیو کے حوالے سے ،ملازمین کی تنخواہیں ہوں یا دیگر مسائل خزانہ آفیسران اگر تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دیں تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔