سوات (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ غیور پشتون افغان ملت کی قومی دلیری، سیاسی بیداری اور سیاسی اجتماعی شعور، بدترین قومی محکومی، مسلط جعلی دہشت گردی، اُن کے وسائل کی لوٹ مار، بھوک و غربت اور اذیت ناک مسافرانہ زندگی سے نجات اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اس غیور ملت کو درپیش ہر شعبہ زندگی میں سنگین صورتحال سے گلا خلاصی دلانے کیلئے منظم اور متحد ہوکر مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ 11 اکتوبر کا جرگہ کسی فرد یا پارٹی کا نہیں بلکہ تمام پشتون افغان ملت کا جرگہ ہے۔ پشتونخوا وطن کی تمام سیاسی جمہوری قوتیں، ہر مکتبہ فکر اور ہر پیشے سے وابستہ تنظیموں کے نمائندوں اور باشعور نمائندہ افراد اس میں شرکت کرکے قومی فرض کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ میں پشتون تحفظ موؤمنٹ کے سربراہ منظور پشتون اور اُن کے ساتھ نمائندہ وفد کی آمد کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتون اور اُن کے ساتھ نمائندہ وفد نے پارٹی دفتر آکر پشتونخوا نیپ کے مرکزی قیادت سے ملاقات کی اور 11 اکتوبر 2024کے جرگے میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت دی۔ اس سے پہلے پشتونخوانیپ کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور خان پشتون اور اُن کی قیادت کا دفتر آنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ پارٹی کے شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی نے منظور پشتون اور پی ٹی ایم کے وفد کو سوات کے غیور عوام اور پارٹی کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ منظور خان پشتون اور اُن کے ساتھیوں کی جدوجہد، محنت اور جرگے کے انعقاد اور کامیابی کیلئے تک ودو قابل تحسین ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 اکتوبر کے جرگے میں شرکت کرکے اُس کی کامیابی میں مثبت رول ادا کریں گے۔اور ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ اس تاریخی جرگے کی کامیابی میں اپنے تمام طاقت اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔
تربت عطاء شاد ڈگری کالج کا ہاسٹل گزشتہ دس سال سے بند ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو...
ہرنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی ارباب سعید علی کاسی نے ساتویں جب کہ پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری کے لیے...
کوئٹہڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیر صدارت بینظیر بھٹو شہید گائنی ہسپتال...
تربت مند بلوچ آباد نزواہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنوں نے نمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار...
کوئٹہ شہباز ٹائون جناح ٹائون کے پارکس کھنڈرات میں تبدیل حالت زار بہتر بنائی جائے مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے...
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہداختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناقص انتظامات،مقتدر قوتوں...
پنجگور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور ظفر شمس بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی...
سنجاوی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت سنجاوی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں قیام...