گڈو سے احمدجان ناصر کے تین سالہ بچے کو کچے کے ڈاکوئوں سے بازیاب کرایاجائے‘بیان

12 ستمبر ، 2024

کوئٹہ ( پ ر ) پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں لورلائی سے تعلق رکھنے والے احمد جان ناصر کے تین سالہ بیٹے محمد علی کو کچے کے ڈاکوں کے ہاتھوں اغوا کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ 7 ستمبر کو سندھ کے شہر گڈو کشمورکے علاقے ناری ندی سے دن دہاڑے گھر کے سامنے سے بچے کو اغوا کیا گیاہے جس کی ایف آئی آر کے لئے خاندان والوں نے متعلقہ تھانے میں درخواست دی جس پر کوئی عمل دآرمد نہیں ہوا بیان میں کہا گیا کہ سندھ حکومت پشتونوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہے کچے کے ڈاکوئوں کے نام پر پشتون تاجروں اوران کے بچوں کو اغواء کرکے تاوان کی ادائیگی کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں اوراغواء ہونے والے افراد اوربچوں پر بدترین تشدد کی ویڈیو خاندان والوں کو بھیجی جاتی ہیں بیان میں سندھ حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ تین سالہ محمدعلی کوبازیاب کرایاجائے۔