اسلام آبا د(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکورٹی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مبین عارف کو ملک واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔دوران سماعت عدالت نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سےاستفسار کیا کہ پی سی ایل میں نام ڈالنا وفاق کا دائرہ اختیار ہے آپ کیسے استعمال کرتے ہیں؟ بدھ کو جسٹس بابر ستار پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی مبین عارف کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ ( پی سی ایل) سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے رضوان اختر اعوان ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے عدالت کو بتایا کہ عمومی طور پر ہم ایجنسیز کے کہنے پر نام پی سی ایل میں ڈالتے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت آپ انکے نام اس لسٹ میں ڈالتے ہیں ؟ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے بتایا کہ وہ رولز 22 کے تحت ہم نام لسٹ میں ڈالتے ہیں۔جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ یہ وفاق کا دائرہ اختیار ہے آپ کیسے استعمال کرتے ہیں؟ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ وفاقی کابینہ نے اختیار تفویض کیا ہوا ہے رولز میں لکھا ہے۔
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں فارم47کے مسلط غیر نمائندہ نااہل اور ناکام حکومت کی...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی کے مرکزی قائمقام امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین نائب امیر...
کوئٹہڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے قبائلی عمائدین، ممتاز شخصیات اور مقامی نمائندگان نے کوئٹہ میں ملاقات...
حب/بیلہ مکران کوسٹل ہائی وئے سپٹ کے مقام پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں4افراد جاں بحق اور4زخمی...
کراچیگولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 11700 روپے فی تولہ کی بڑی کمی. تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت...
لاہورپنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی پٹی پر تونسہ شریف کے مقام پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے...
تربت ایڈیشنل سیشن جج تربت محمد اشرف بلوچ کی عدالت میں مقدمہ نمبر2024/62 پولیس تھانہ سٹی تربت ، جرم زیر دفعہ 302 ت پ...
خاران خاران شہر میں شامیر بور کے نزدیک تندورکے قریب نامعلوم مسلح افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے بم حملے...