کوئٹہ(پ ر) جمعیت کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نےجبل نور میں ایک شخص کی جانب سے مبینہ ویڈیو کلپ کے ذریعے پیغمبر اسلام ﷺکی شان میں بدترین گستاخی پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حضور ﷺ کی شان میں گستاخی بدبختی کی بدترین مثال ہے۔ شہر کو تباہی سے بچانے کے لیے علمائے کرام کا کردار قابل ستائش ہے۔ گستاخ عبدالعلی عرف لالا ولد عبدالباقی نے سرور دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کی شان اقدس میں جوگستاخی کی تھی کے خلاف خروٹ آباد تھانے میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ،جمعیت کے رہنماء مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا حافظ مسعود احمد اہلسنت والجماعت کے مولانا کلیم اللہ حیدری مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمد اویس اور دیگر رہنمائوں کی موجودگی میں جمعیت لائرز فورم کے مرکزی اور صوبائی وکلاء پر مشتمل کمیٹی کی مشاورت سے ایف آئی آر/مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا۔ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ کوئٹہ جیسے دین دار مسلمانوں کے شہر میں حضور صلی للہ علیہ وسلم کی توہین کے معاملے میں شریعت اور قانون کے مطابق فیصلہ کرکے مزکورہ شخص کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ تحفظ ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس کے بعد اس قسم کی گستاخی کے پیچھے محرکات کا کھوج لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان آئے روز اپنے نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے کہ جن کا ایمان ہے ان کی جان آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہے۔ انہوں نے گستاخانہ رویہ اختیار کرنے والوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان غازی علم دین شہیدبن جائے گا تو پھر انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
تربت عطاء شاد ڈگری کالج کا ہاسٹل گزشتہ دس سال سے بند ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو...
ہرنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی ارباب سعید علی کاسی نے ساتویں جب کہ پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری کے لیے...
کوئٹہڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیر صدارت بینظیر بھٹو شہید گائنی ہسپتال...
تربت مند بلوچ آباد نزواہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنوں نے نمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار...
کوئٹہ شہباز ٹائون جناح ٹائون کے پارکس کھنڈرات میں تبدیل حالت زار بہتر بنائی جائے مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے...
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہداختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناقص انتظامات،مقتدر قوتوں...
پنجگور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور ظفر شمس بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی...
سنجاوی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیرصدارت سنجاوی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں قیام...