نیو یارک (تجزیہ ،عظیم ایم میاں )امریکا میں صدارتی مباحثہ کے دوران کملا ہیرس کی حکمت عملی کامیاب رہی ، مباحثے کے بعد بھی کملا اورٹرمپ دونوں کی مقبولیت برقرار ہے ، نائب امریکی صدر نے اپنی وکالت کے تجربہ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماہر وکیل کی طرح کام کیا۔ اعتماد کے ساتھ چل کر اسٹیج پر موجود اپنے انتخابی حریف ری پبلکن ڈونا لڈ ٹرمپ کی تمام تر شہرت ‘ تجربہ اور اپنے خلاف الزامات اور کردار کشی کو نظر انداز کوتے ہوئے خود کو کملا ہیریس کہ کر متعارف کراتے ہوئے ہاتھ ملا کر واپس اپنے مائیکر و فون اور ڈائس پر واپسی کا منظر جو تا ثر دے رہا تھا کملا ہیریس اپنے مباحثہ میں اسکی عملی تعبیر نا ظرین کے سامنے پیش کردی کملا ہیریس نے اپنی وکالت کے تجربہ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کے پہلے صدارتی مباحثہ میں ایک ماہر وکیل کی طرح کام کیا اور بعض امریکی مبصرین کے مطابق کملانے ٹر مپ کو بڑے منظم انداز میں پراسیکیوٹ (Prosscut) کیا جبکہ ٹر مپ کی جانب سے نو وارد غیر قانونی امیگرنٹس پر امریکی شہریوں کے پالتو جانور کتے بلیاں کھا جانے کے الزامات سمیت کملا کے بارے ٹر مپ کے ریمارکس کا مقابلہ کیا بلکہ بڑے سادہ مگر معنی خیز انداز میں صدر بائیڈن کی ذات اور منفی معاملات سے اپنا فاصلہ رکھتے ہوئے بڑے واضح انداز میں کہا کہ میں بائیڈن نہیں اس لحاظ سے مباحثہ میں نہ صرف کملا ہیریس نے خود کو امریکی ووٹر وں کے سامنے ٹرمپ کا مقابلہ کرنے والی ایک ایشیا ئی اور سیاہ فام خاتون کو ٹر مپ کی ہم پلہ مخالف صدارتی امیدوار کی اہل امریکی خاتون کے طور پر متعارف بھی کرایا اور اپنے حامیوں سے تائید بھی حاصل کرکے شبہات دور کردیئے جس کے باعث مباحثہ کے خاتمہ پر ڈو نا لڈ ٹر مپ کے نامزد جے ڈی پنس سمیت ری پبلکن حامیوں اور میڈیا نے مباحثے کے میزبان امریکی ٹی وی اے بی سی کے ماڈ رپٹرز پر جانبدانہ سوالات کرنے اور بڑی کارکردگی کے الزامات کو جواز بنالیا ۔ مختصر الفاظ میں کملا ہیریس نے ا سمال بزنسز اور معاشی طور پر ناموافق حالات بارے گرانٹس اور اقدامات کا اعلان کیا اور ڈونالڈ ٹر مپ اس صورتحال پر خاموش اور تھکے ہوئے نظر آئے ۔
کراچی صدر ٹرمپ کے مذہبی حامی ناراض، مسیح سے خود کو ملانا اور پوپ سے تنازع مہنگا پڑ گیا۔ اے آئی تصاویر پر...
کراچیآبنائے ہرمز سے گزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لیکر کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔ کے پی ٹی ذرائع کے مطابق...
کراچیامریکی ریاست لویزیانا میں فائرنگ سے ایک سال سے 14 سال کے درمیانی عمر کے 8 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی...
کراچی ایران ، امریکا مذاکرات منگل کو ہوں گے ، ٹرمپ کے بیان پر جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں حامد میر نے کہا...
کراچی سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بیانات کے حوالے سے فریقین وقتی وقفہ اختیار کریں، سابق...
کراچی سابق مشیر قومی سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ چاہیں گے کہ ایران کو مزید ڈرائیں، صدر...
کراچی شمالی کوریا نے اتوار کے روز بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے، جس سے ایران جنگ کے باعث بڑھتی کشیدگی اور...
لاہوراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کی اسلام آبادمیں بات چیت کے دوران چھ...