پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے۔ پشاور میں بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نہ میں چاپلوس ہوں، نہ کسی کا چمچہ، نہ کسی کا غلام ہوں، صحافی ہمارے بھائی ہیں، میری کردار کشی پر کچھ بھی بولیں تو خیر ہے۔ جب میں کہتا ہوں کہ کچھ لوگ آئین کی بالادستی، کرپشن پر بات نہیں کرتے پھر میرے پیچھے شروع ہوجاتے ہیں، اگر میں نشاندہی نہیں کروں گا تو اصلاح کیسے ہوگی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نیب احتساب کےلیے نہیں انتقام کےلیے بنی ہے، مجھ پر ایک گھنٹے میں 7 اضلاع میں ایف آئی آر ہوئیں، جہاں ایف آئی آر ہوئیں میں وہاں موجود نہیں تھا، لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، پاکستان کا شہری اور آزاد انسان ہوں، انہیں جواب دینا پڑے گا، جواب نہیں ملے گا تو بولیں گے اور پوچھیں گے، انہوں نے کہا کہ قانون کی حقیقی حکمرانی کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، دو نظام اور دو پاکستان نہیں چل سکتے، سب کےلیے ایک جیسا قانون اور ایک نظام ہونا چاہیے۔ ہم نفرتیں نہیں پیدا کرنا چاہتے کیونکہ اس کا نقصان ملک کو ہوتا ہے، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں۔
کراچی سوشل میڈیا پر پولیس پر سخت تنقید اور گرفتار کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی عدالت میں بغیر ہتھکڑی پیشی...
کراچیتفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے تقریباً 12 سے 13 برس قبل معمولی نوعیت کی منشیات فروشی شروع کی۔ ملزمہ کی...
کراچی کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری نے کی کارکردگی پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ ملزمہ اتنے عرصے...
کراچی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی طویل عرصے سے شہر کے پوش علاقوں میں آئس اور کوکین کی فراہمی میں ملوث رہی ،...
کراچی۔۔۔۔منشیات فروشی کا نیٹ ورک آپریٹ کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ایس اوپی...
کراچی پاکستان کا آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث روس سے تیل کی درآمدات بڑھانے کا فیصلہ، ماسکو میں پاکستان کے...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
واشنگٹن امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے ایران جنگ پر اب تک 29ارب ڈالر خرچ ہو چکے ،مختلف اندازوں میں اصل لاگت 200 ارب...