اسلام آباد( طاہر خلیل )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد پولیس کی زیر حراست اپوزیشن ممبران قومی اسمبلی کے پروڈکشن آڈرز جاری کر دیے۔جن ممبران قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے ہیں ان میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، زین حسین قریشی، وقاص اکرم، شیر افضل مروت، محمد احمد چھٹہ، زبیر خان وزیر، اویس حیدر جکھڑ، سیداحد علی شاہ، نسیم علی شاہ، محمد یوسف خان شامل ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد کو جاری مراسلے میں زیر حراست ممبران کو قومی اسمبلی کے رواں جاری اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی آئی کے زیر حراست ارکان آج ( جمعرات) قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...
اسلام آباد ایل این جی کا ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا؛ پورٹ قاسم پر لنگر انداز، ایل این جی سپلائی کا ٹھیکہ...
کراچی امریکی ایف بی آئی میں مذہب سے متعلق متنازع رپورٹ پر کئی اہلکار برطرف، مذہبی شناخت کو پرتشدد...
لاہور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی کابینہ متحرک۔ ہائی پاورڈ کمیٹی کا پنجاب کے...
کراچی گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں ملک میں سب سے کم ہیں۔ خیبر...
کراچی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر خان نےکہا ہے کہ ہم ملک کیلئے زیادہ وفادار، چاہتے ہیں عوام کو...
اسلام آبادپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی...
اسلام آباد بجٹ 27-2026؛ ٹیکسوں کے نفاذ اور ریلیف اقدامات پر آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار، تنخواہ دار طبقے...