اسلام آباد (محمد صالح ظافر/خصوصی تجزیہ نگار) حکومت نے اوپن اور نمایاں قدم کے طورپر مجوزہ آئینی پیکیج کے حوالے سے اپنی سب سے بڑی حلیف پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لے لیا ہے اور اسے آئینی اصلاحات کے خدوخال سے بدھ کی شب آگاہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اپنے ترمیمی معاونین کے ہمراہ ایوان وزیراعظم کی ملاقات میں اس معاملے میں کامل اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کی معاونت نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار، قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزی عطاءاللہ تارڑ نے کی جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے گروپ لیڈر سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب موجود تھے۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...