دبئی(سبط عارف) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو پاکستان سے منتقل کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار نہیں کیا، تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کے لئے پرعزم ہیں ۔پاکستان اس وقت چیمپینز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے، کیونکہ سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر انگلینڈ میں 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منعقدہ دبئی میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے جیوف ایلارڈائس نے ٹورنامنٹ کے مقام کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیوف ایلارڈائس نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پاکستان کی صلاحیت پر آئی سی سی کے اعتماد پر زور دیا اور عالمی کرکٹ کی ترقی اور بین الاقوامی مشغولیت کو آگے بڑھانے کے لیے تنظیم کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...