قومی اسمبلی کارروائی چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی وفاقی وزراء اور ارکان پر مشتمل ہو گی

12 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(طاہر خلیل) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور کارروائی کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 244 (B) کے تحت قومی اسمبلی کے 11 ستمبر 2024 کے اجلاس میں منظور کی گئی تحریک کی تناظر میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی پارلیمان، ارکان پارلیمنٹ ،آئین قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط اورکارروائی کے طریق کار 2007 اور قومی اسمبلی کی کارروائی کو موثر طریقے سے چلانے سے متعلق امور کو زیر غور لا کر سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی پر مشتمل ہو گی کمیٹی میں وفاقی وزراء، سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان شامل ہونگےارکان سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، سید امین الحق، محمد اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، مسٹر پولین، صاحبزادہ محمد حامد رضا، گوہر علی خان،شاہدہ بیگم، اختر مینگل، حمید حسین، محمود اچکزئی بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ وزیر پارلیمانی امور کمیٹی کے ایکس افیشو ممبر ہونگے۔