پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ باصلاحیت نوجوان ہیں، شہباز شریف

12 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ باصلاحیت نوجوان ہیں، پاکستان میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا حکومت کی ترجیح ہے، مکس مارشل آرٹس شعبہ میں حکومت پاکستان فیڈریشن سے مکمل تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کے عہدیداران اور کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں صدر پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن عمر احمد، چمپیئنز ایمان خان، بانو بٹ، بریو کامبیٹ فیڈریشن ونرز رضوان علی، ضیاء مشوانی اور اسماعیل خان شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹررز رومینہ خورشید عالم، بدر شہباز اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔مکس مارشل آرٹس کے شعبے میں حکومت پاکستان فیڈریشن سے مکمل تعاون کرے گی۔