راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی میں زلزلہ

12 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات تھی، گزشتہ روز راولپنڈی ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، سرگودھا، کالاشاہ کاکو،پتوکی، پاکپتن، بورے والا،،پشاور،ڈی آئی خان،ٹانک ،وزیرستان اورلاہور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی زیرزمین گہرائی صرف دس کلومیٹر تھی اورڈیرہ غازی خان کا علاقہ شادی وال اس کا مرکز تھا۔