اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق خاتون اول اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی چھٹی برسی پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہن کلثوم نواز کی وفات کا غم ہمارا پورا خاندان نہ کبھی بھولا ہے اور نہ بھول سکتا ہے۔ کلثوم نواز کی ملک و قوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کلثوم نواز نے بطور اہلیہ، ماں، بہن اور سیاسی قائد، جرات و بہادری اور صبر و استقامت کی ناقابل فراموش تاریخ لکھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے لئے وہ ایک فولادی ڈھال تھیں۔ آمریت کے خلاف ان کی قابل فخر اور یادگار تحریک سیاسی تاریخ کا روشن باب ہے۔ وہ مشرقی روایات اور اقدار کا پیکر تھیں، بڑوں کا احترام، چھوٹوں سے شفقت اور ہمیشہ دانائی کی بات کرنا ان کی شخصیت کا حصہ تھا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی تحقیق کے مطابق ایران نے خفیہ طور پر ایک چینی جاسوس سیٹلائٹ حاصل کیا جس...
کراچی ٹائم میگزین 2026 کی 100 بااثر شخصیات، طاقت، رسوخ اور شہرت کا نیا منظرنامہ، عالمی اثر و رسوخ پر انتخاب،...
کراچی امریکی سینیٹ میں ریپبلکن ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی اقدامات کو محدود کرنے کی...
اسلام آبادوفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ترقیوں کے احکامات جاری ۔ تقرری کے منتظرحکومت خیبر...
کراچی قومی ایئرلائن ، اپریل میں کنٹرول نئے خریدار کے حوالے کرنیکی تیاری، نجکاری کا ہدف اپریل کے آخر تک...
اسلام آبادایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز جے یو آئیکے سر براہ مولانا...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ کی جنگ مستقل طور پر ختم کرانے اور ایران کیخلاف امریکا و اسرائیل کی جارحیت کے سدباب کی...
کراچی کولمبیا یونیوسٹی کے پروفیسر اور معروف ماہرِ معاشیات پروفیسر جیفری سکس نے۔ایران کشیدگی، ناکام...