سہ ماہی ایڈجسمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی

12 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ اضافے کی وصولی ستمبر تا نومبر2024 کے 3 ماہ میں کی جائے گی۔ صارفین پر اضافے سے 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔