اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بنیادی سکیل 21کے سرکاری ترجمان بختیار محمد نے کہا ہے کہ گزرے ہوئے مالی سال کی آمدن کے ٹیکس گوشوارے رواں مالی سال 30ستمبر تک جمع کرانا ہونگے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس تاریخ میں توسیع نہیں کی۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر کے 19ہزار میں سے کم و بیش 10ہزار افسروں اور ملازمین نے گزشتہ اختتام ہفتہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائے اور 9ہزار ایف بی آر کے افسروں اور سٹاف نے انکم ٹیکس گوشوارے 30جون 2024ء تک کی آمدنی کے جمع نہیں کرائے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کے 19ہزار 151ملازمین میں سے 10ہزار 102ملازمین نے مالی سال 2023-24ء کے آمدن گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ وزارت خزانہ کے اعدادو شمار کے مطابق 2023ء میں گوشوارے جمع نہ کرانے والے ایف بی آر کے 9ہزار سےزائد ملازمین میں 8ہزار پانچ سو تین ملازمین 6لاکھ روپے سالانہ تنخواہ کی حد سے کم اُجرت وصول کر رہے ہیں۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے 263افسران طویل رخصت پر ہونے کی وجہ سے ٹیکس گوشوارے اختتام ہفتے جمع نہیں کروا سکے جبکہ محکمے میں تعینات 74افسران پروبیشن پر ہیں جن کی تنخواہیں ٹیکس حد سے کم ہیں۔ ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نہ کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی اس بارے میں ایف بی آر کسی تجویز پر غور کر رہا ہے۔
اسلام آباد وفا قی وزراء طارق فضل چوہدری اور طلا ل چوہدری ، بلال اظہر کیانی ،رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
لاہور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے مولانا فضل الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔حافظ...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو...
لاہور،فیصل آباد حساس ادارے نے بجلی چوری اور فراڈ کیس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے صنعت کار مالک...