لاہور ( آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنماء اور سینیٹر حامد خان کا کہنا ہے کہ وکلاء کسی صورت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے اختیارات میں کمی برداشت نہیں کریں گے۔ سینیٹر حامد خان نے لاہور ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ بار کا نقطہ نظر پیش کرنا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اس وقت مردہ بار ایسوسی ایشن بنا دی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ عدلیہ اور ملک و قوم کے لیے کوئی آواز بلند نہیں کر رہے، وزیرِ اعظم کہہ رہے ہیں کہ وہ آئینی پیکیج لا رہے ہیں، یہ آئینی پیکیج خفیہ ہے، دنیا میں جہاں کہیں ایسا پیکیج آتا ہے مہینوں بحث ہوتی ہے۔حامد خان کا کہنا ہے کہ ہمارے نزدیک موجودہ پارلیمنٹ ٹھیک نہیں، حکومت غالباً عدالتوں کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کرنے جا رہی ہے، یہ حکومت صوبائی خود مختاری ختم کرنا چاہتی ہے، وکلاء کسی صورت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے اختیارات میں کمی برداشت نہیں کرینگے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پورے ملک میں تحریک چلانی پڑی تو چلائینگے۔
کراچی تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہوں، قرضہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں بار بار کورم کی نشاندہی کیلئے چلانا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال...
دبئی دبئی پولیس نےشدید گرمی میں پھنسے 79بچوں کی زندگیاں بچالیں ۔ بچے گاڑیوں، گھروں اور لفٹس میں بند...
کراچی سعودی عرب کی لبنان پر تجارتی پابندی ختم، پانچ سال بعد برآمدات بحال، پابندی 2021 میں منشیات اسمگلنگ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے شہباز شریف کےہتک عزت کیس میں عمران کا حق دفاع بحال کر دیا، معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس...
وہاڑیفائرنگ سے کزن جاں بحق،نواحی علاقے بستی حاجی واہ، موضع کریم واہ میں قتل کی ایک واردات کے دوران مبینہ طور...
گلگت پاکستان مسلم لیگ کے اعلی سطحی وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں گلگت...
لاہور بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز...