اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارت کے اپوزیشن لیڈر اور سابق حکمراں جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہل گاندھی نے جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر سے ملاقات کی ہے جس پر بی جے پی کے حلقوں میں صفِ ماتم کا سا سماں ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ الہان عمر واضح بھارت مخالف طرزِ فکر و عمل رکھتی ہیں اور وہ بارہا بھارت کے خلاف بول چکی ہیں۔ الہان عمر ایوانِ نمائندگان کی رکن ہیں۔ وہ امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونے والی پہلی دو مسلم خواتین میں سے ہیں۔ یاد رہے کہ الہان عمر پاکستان کے دروے پر بھی آچکی ہیں۔ راہل گاندھی کی ملاقات پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی جو رکن واضح بھارت مخالف موقف اور رویہ رکھتی ہے اُس سے ملاقات کرکے راہل گاندھی نے اہلِ بھارت کا دل دکھایا ہے۔ الہان عمر نے بھارت میں بنیادی حقوق اور بالخصوص مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے معاملات میں بنیادی مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کی جامع تحقیقات کے لیے ایک قرارداد بھی پیش کی۔
پشاور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی خیبر پختونخوا کمیٹی کے چیئرمین پیر ہارون شاہ کی قیادت میں اخبارات کے...
ڈیرہ اسما عیل خان تحصیل درابن کے علاقہ گرہ مدد میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب...
اسلام آباد وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر، عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عدالتوں میں 22 لاکھ 60 ہزار سے زائد...
ملتان صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے جامعہ زکریا میں فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی کیمپس 2026...
اسلام آباد ایوان بالا نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایات پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں نافذ کیے گئے جامع...
کراچی بل گیٹس اور ایپسٹین کی قریبی مشاورتی شخصیت کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میلانئی واکر عالمی...
کراچی راجکمار ہیرانی کی مشہور بھارتی فلم "پی کے" میں ایک نابینا بھکاری کے 5 سیکنڈ کے کردار نے اس اصلی بھکاری کی...
اسلام آباد او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 12 نئے ذخائر دریافت کیے ہیں جن سے یومیہ 16,645...