کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تخلیق کی گئی ڈرامہ سیریل ”بے حد“ کی آخری قسط جمعرات کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ پہلی ہی قسط سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے والی کہانی میں محبت، ضد، عناد اور خوشیوں کے سنگسار ہونے کے مختلف پہلو دکھائے گئے۔ رخسانہ نگار کے قلم سے لکھی گئی کہانی نے ہر طرف اپنی مقبولیت کی دھاک بٹھائی۔ سیدرامش رضوی کی ہدایات میں یکطرفہ محبت کے جنون نے جس طرح چاہت کا سکون چھینا اس میں عوام کی بڑی تعداد ڈوبی رہی۔ سیریل کی اسٹار کاسٹ میں شامل روبینہ اشرف، شہریار زیدی، ہمایوں اشرف، زینب قیوم، بینش چوہان، کامران جیلانی اور ساتھی فنکاروں کے ہمراہ مدیحہ امام، عفان وحید نے یادگارپرفامنس دی۔ صابر ظفر کے لکھے گئے گیت کو شانی ارشد نے اپنی آواز اور کمپوزیشن کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے او ایس ٹی کی صورت خوب پسند کیا۔ ڈرامے کی آخری قسط شب8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگی۔
کراچی تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہوں، قرضہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں بار بار کورم کی نشاندہی کیلئے چلانا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال...
دبئی دبئی پولیس نےشدید گرمی میں پھنسے 79بچوں کی زندگیاں بچالیں ۔ بچے گاڑیوں، گھروں اور لفٹس میں بند...
کراچی سعودی عرب کی لبنان پر تجارتی پابندی ختم، پانچ سال بعد برآمدات بحال، پابندی 2021 میں منشیات اسمگلنگ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے شہباز شریف کےہتک عزت کیس میں عمران کا حق دفاع بحال کر دیا، معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس...
وہاڑیفائرنگ سے کزن جاں بحق،نواحی علاقے بستی حاجی واہ، موضع کریم واہ میں قتل کی ایک واردات کے دوران مبینہ طور...
گلگت پاکستان مسلم لیگ کے اعلی سطحی وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں گلگت...
لاہور بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز...