ملتان ،مبینہ پولیس مقابلہ ،50سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

12 ستمبر ، 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ صدر کے علاقے میںمبینہ پولیس مقابلہ ،50سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار ، رات گئے پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم مسلح ملزمان شہری سے موٹرسائیکل و نقدی15ہزار چھین کر فرار ہوگئے پولیس نےناکہ بندی کرکے ڈاکووں کو گھیرے میں لے لیا ،ڈاکو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار نےلگے تو پولیس نے جوابی فائرنگ کی، ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ، زخمی ڈاکو کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی جو قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اور رابری و دوران واردات زخمی کرنے کی 50سے زاہد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔