ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز قتل کے سات ریفرنسز اور اپیلوں کی سماعت کی۔اور پانچ اپیل کنندگان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے ان کی سزائے موت ختم کرکے انہیں بری کرنے کا حکم دیا جبکہ دو ملزمان کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی ۔اسی طرح منشیات کے کیسز میں سزائے موت اور عمر قید کی سزا پانے والوں کی سماعت بھی کی۔جن اپیل کنندگان کے ریفرنسز اور اپیلوں کی سماعت کی گئی ان میں محمد رمضان ۔ دلدار۔ظفر۔فاروق احمد۔کاشف رضا۔ذوالقرنین حیدر اور محمد ندیم شامل ہیں جبکہ وکلاء میں سید بدر رضا گیلانی۔ عثمان شریف کھوسہ۔ عبداللہ سراج قیصرانی ۔طاہر محمود۔ مسز ستارہ قمبر۔سردار محبوب۔شہریار احسن ۔مہر حبیب اللہ گرواہ ۔چوہدری نوید اے مان پرنس ریحان اختر شیخ ۔وسیم سرور خان نے اپیل کنندگان کے مقدمات کی پیروی کی۔ انہیں سیشن عدالتوں نے 2019 میں سزائے اور جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں اور وہ اس وقت سے جیل میں ہیں ۔ عمر قید کے ملزمان کی اپیلوں کی سماعت سنگل بنچ نے کی ۔
کراچی تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہوں، قرضہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں بار بار کورم کی نشاندہی کیلئے چلانا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال...
دبئی دبئی پولیس نےشدید گرمی میں پھنسے 79بچوں کی زندگیاں بچالیں ۔ بچے گاڑیوں، گھروں اور لفٹس میں بند...
کراچی سعودی عرب کی لبنان پر تجارتی پابندی ختم، پانچ سال بعد برآمدات بحال، پابندی 2021 میں منشیات اسمگلنگ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے شہباز شریف کےہتک عزت کیس میں عمران کا حق دفاع بحال کر دیا، معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس...
وہاڑیفائرنگ سے کزن جاں بحق،نواحی علاقے بستی حاجی واہ، موضع کریم واہ میں قتل کی ایک واردات کے دوران مبینہ طور...
گلگت پاکستان مسلم لیگ کے اعلی سطحی وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں گلگت...
لاہور بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز...