کبیر والا ،چچا نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بھتیجی کوقتل کر دیا

12 ستمبر ، 2024

کبیر والا ( نامہ نگار) کبیروالا کے نواحی علاقہ کنڈسرگانہ کے رہائشی مہامند سرگانہ کی بیٹی کو اسکے سگے چچا حاجی محمد نے گزشتہ رات غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ، مقتولہ دو معصوم بچوں کی ماں تھی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا ، جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔