ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی پوسٹوں پر تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کا شیڈول جاری

12 ستمبر ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی پوسٹوں پر افسران کی تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا گیا، ڈی پی آئی سکینڈری و ایلمنٹری کیلئےآج 12 ستمبر کوامیدواروں کو انٹرویوز کیلئے طلب کرلیا گیا،اس پوسٹ کیلئے 10 امیدوار منتخب کیےگئے ہیں۔سی ای اوز اور ڈی ای اوز کے انٹرویوز کیلئے بھی 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، مذکورہ اسامی کیلئے 58 امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا ہے۔ڈپٹی ڈی ای اوز کی پوسٹ پر تعیناتیوں کیلئے 13 اور 14 ستمبر کو انٹرویوز لیے جائیں گے۔