عیدمیلاالنبی ؐکی تعطیل ، نویں جماعت کے 17 ستمبر کو ہونیوالے پرچے ملتوی

12 ستمبر ، 2024

لاہور،ملتان (خبرنگار،سٹاف رپورٹر) عید میلاالنبی ؐکی تعطیل کے پیش نظر نویں جماعت کے 17 ستمبر 2024 بروز منگل کو ہونیوالے پرچے ملتوی کر دیےگئے ہیں۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2024 ہو رہے ہیں ۔ بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نویں جماعت کا 17 ستمبر کو صبح کے اوقات میں ایجوکیشن ، القرآن اورجیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائینگ کا پرچہ ہونا تھا جبکہ دوپہر کے اوقات میں ہسٹری آف پاکستان، اسلامک ہسٹری اورفوڈ اینڈ نیوٹریشن کا پرچہ ہونا تھا جو عید میلا دالنبی ؐکی عام تعطیل کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے اب یہ پرچے19 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بہار 2024 کے پہلے مرحلے کے جاری امتحانات میں 17 ستمبر کو ہونے والے تمام پرچے 8 اکتوبر کو ہوں گے ۔