میثاق پارلیمنٹ بنانے کی تحریک کی منظوری خوشگوار آغاز،تجزیہ کار

12 ستمبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال چارٹر آف پارلیمنٹ بنانے کی تحریک منظور، تجزیہ کاروں کی رائے کیا؟ کا جواب دیتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ چارٹر آف پارلیمنٹ بنانے کی تحریک کی منظوری شدید تلخیوں کے بعد خوشگوار آغاز ہے،شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی لائٹیں بند کر کے پارلیمنٹرینز کو گرفتار کیا گیا مگر بلاول بھٹو نے اس کی مذمت میں ایک لفظ نہیں کہا،عمر چیمہ نے کہا کہ ملک کو میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر عملدرآمد کی ضرورت ہے مگر کوئی کام نہیں ہورہا،سلیم صافی کا کہنا تھا کہ حکومت مخلص ہے تو اسلام آباد جلسہ کی بنیاد پر پارلیمنٹرینز کیخلاف قائم کیے گئے مقدمات واپس لے، پارلیمنٹ کی عزت نعروں سے نہیں کارکردگی اور کردار سے بڑھتی ہے۔