اسلام آباد (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔کمپنیوں کا ملازمین کو 3 سال تک نہ نکالنے کی شرط میں نرمی کا مطالبہ،بولی اکتوبر میں طلب کی جائیگی، کمپنیوں کا برطانیہ اور یورپ کے بند روٹس کی بحالی کا بھی مطالبہ ، ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی آئندہ ماہ اکتوبر میں طلب کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بولی میں حصہ لینے والی کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ پی آئی اے ملازمین کو 3 سال تک نہ نکالے کی شرط پر نرمی کی جائے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کمپنیوں کا موقف ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی قابلیت، تجربہ دیکھ کر فیصلہ خود کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے حکومت سے برطانیہ اور یورپ کے بند روٹس کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔