کراچی(این این آئی)اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی جانب سے حکومت کو 5000 روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔او آئی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ بند اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان ہوگا۔تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ نقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے۔ ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر اور نادرا میں تعاون ضروری ہے۔ ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کا استعمال کریں۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی 9 فیصد شرح میں اضافہ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم سیممکن ہوگا۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اکھٹا کرکے کارروائی کرے۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جائے۔
اسلام آ باد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور معاہدے...
کراچی سرمئی شاموں کے شہر حیدرآباد میں استاد راحت فتح علی خان کی آواز نے دھوم مچادی۔ قوالی پاپولر عوامی...
دبئیدبئی حکومت نے پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کی حفاظت مزید بہتر بنانے کے لئے 2030 تک مزید 31 نئے پیدل پل...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 485 پروازیں اپریٹ کی گئیں 75 منسوخ ہوئیں جبکہ 31 پروازوں میں 1 سے 14 گھنٹے...
کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی سال 2026 کی بھرتی کیلئے کراچی سے 1371 لڑکیوں سمیت 20732 امیدواروں نے...
دبئی دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کہا ہے کہ دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا کام مقررہ...
ملتان، مظفر گڑھ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا، علی پور میں مزدوروں کو لیجانے...
لاہور کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل پیٹر مبوگو نجیرو نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان تعلقات صرف...