وہاڑی، لودھراں:ٹریفک حادثات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق

12 ستمبر ، 2024

وہاڑی، لودھراں (نمائند گان جنگ) وہاڑی، لودھراں:ٹریفک حادثات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق ، تین زخمی ہو گئے ، تفصیل کے مطابق موضع بھنجر کے رہائشی یوسف اور فیضان وہاڑی آ رہے تھے، کرم پور روڈ پر 53 ڈبلیو بی کے قریب منی ٹرک کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا، 45 سالہ یوسف دم توڑ گیا، گیارہ سالہ فیضان کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی، لودھراں کہروڑ پکا روڈ پر شاہ کے دیرے کے قریب ڈرائیور نے ٹرک ریورس کرتے ہوئے کھڑی موٹر سائیکل کو کچل دیا جس سے موٹر سائیکل کے قریب کھڑی 2 سالہ نیناں موقع پر جاں بحق ہو گئی، 24 سالہ والدہ صوفیہ زخمی ہو گئی، باپ سیفل معمولی زخمی ہوا۔