سعودی آرامکو رواں برس پاکستان میں پہلا پٹرول پمپ کھولے گی

12 ستمبر ، 2024

ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے کہا ہے کہ وہ رواں برس کے اواخر میں پاکستان میں اپنا پہلا پٹرول پمپ کھولے گی۔آرامکو اس سے قبل ہی گیس اینڈ آئل پاکستان (GO) کے 40 فیصد حصص کی ملکیت حاصل کر چکی ہے۔آرامکو کے میڈیا کے شعبے نے غیرملکی جریدے کو بتایا کہ ہم اس سال کے آخر تک پاکستان میں آرامکو کے پہلے پٹرول یمپ کا افتتاح کر دینگے اور جب اسکے مقام کے بارے میں فیصلہ ہو گا تو مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔