اسٹاک مارکیٹ،آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بے یقینی ، 635 پوائنٹس کم

12 ستمبر ، 2024

کراچی ( سٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بے یقینی کی خبروں سےمارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ی100انڈیکس میں 635 پوائنٹس کی کمی،79 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی، 46.92 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 55 ارب 22 کروڑ 70 ہزار روپے کی کمی،تاہم کاروباری حجم 4.56 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھی مالیاتی اداروں کی خریداری سے ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی اور 100انڈیکس میں 221 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن بعد ازاں آئی ایم ایف معاہدے میں غیر ضروری تاخیر اور دیگر منفی خبروں کی وجہ سے فروخت کا دباو بڑھ گیا جس سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان غالب آگیا اوراختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 634.94 پوائنٹس کی کمی سے 79286.74 پوائنٹس سے کم ہو کر 78651.80 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔