پی آئی اے کے آپریشنل مسائل، کراچی اسلام آباد، پشاور سے 10 پروازیں منسوخ

12 ستمبر ، 2024

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) قومی ایئر لائن پی ائی اے کے اپریشنل مسائل کی وجہ سے بدھ کو اسلام اباد، لاہور اور پشاور سے 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی جبکہ ملک بھر کی 30 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام آباد کی پی آئی اے کی 4 پروازیں پی کے 301، 319، 368، 369، شارجہ اسلام آباد پی کے 182 اور ابوظہبی اسلام اباد پی کے 262 منسوخ کی گئیں۔ پشاور ابوظہبی کی دو پروازیں پی کے 117، 218 اور کراچی گوادر کی دو پروازیں پی کے 5 س3 5004 بھی منسوخ کی گئیں۔