چیئرمین FBRنے ممبر ایڈمن کی رپورٹ پر سینئر آڈیٹر کو الزامات سے بری کردیا

12 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ایف بی آر نے اپنے سینئر آڈیٹر اعجاز علی چنا میڈیم ٹیکس آفس کراچی کو عائد شدہ چارج شیٹ اور الزامات سے بری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اُن پر 11جولائی 2023ء کو ایف نمبر 2(813) 2010ایم آئی آر تھری چارج شیٹ اور الزامات کی اسٹیٹمنٹ جاری کی گئی تھی۔ وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن/چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے 11ستمبر 2024ءکو ایف بی آر نے نوٹیفکیشن نمبر 2367آئی آر تھری 2024ء جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینئر آڈیٹر اعجاز علی چنہ کو مجاز اتھارٹی چیئرمین ایف بی آر نے رول 2(ون) (سی) آف رولز آئی بی آر ڈی کیخلاف چارج شیٹ اور الزامات کی سٹیٹمنٹ کا جائزہ لیکر ممبر ایڈمن کی طرف سے کی گئی سفارش پر بری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری ریونیو ڈویژن/ایف بی آر کے سپیشل اسسٹنٹ‘ ممبر ایڈمن/ایچ آر ایف بی آر‘ (چیف مینجمنٹ/ایچ آر/آئی آر) ‘ چیف کمشنر آئی آر میڈیم ٹیکس آفس کراچی اور متعلقہ عہدیداروں کو بھیجی گئی ہے۔