اسلام آباد (فاروق اقدس) افغانستان کی طالبان پر مشتمل عبوری حکومت نے لندن میں افغان سفارتخانے میں تعینات تمام عملے کو برطرف کر کےاپنا سفارتخانہ بند کردیا ۔ قبل ازیں برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمے رسول نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا تھا کہ سفارت خانہ 27 ستمبر کو ”میزبان ملک کی سرکاری درخواست پر“ بند ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ مذکورہ اقدام جولائی میں طالبان کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے سابقہ حکومت کے قائم کردہ سفارت خانوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ زلمے رسول نے کہا کہ ’ہم تمام ساتھیوں، شہریوں اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے اس عرصے کے دوران لندن میں افغان سفارت خانے کے ساتھ مخلصانہ تعاون کیا۔“خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ”طالبان کی طرف سے اپنے عملے کی برطرفی کے بعد سفارت خانہ بند کیا جا رہا ہے۔“ اگست 2021 میں کابل کے سقوط کے بعد یورپ میں بہت سے افغان سفارت خانے کام کرتے رہے لیکن واشنگٹن ڈی سی میں پوسٹنگ سمیت دیگر کو بند کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔
اسلام آ باد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور معاہدے...
کراچی سرمئی شاموں کے شہر حیدرآباد میں استاد راحت فتح علی خان کی آواز نے دھوم مچادی۔ قوالی پاپولر عوامی...
دبئیدبئی حکومت نے پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کی حفاظت مزید بہتر بنانے کے لئے 2030 تک مزید 31 نئے پیدل پل...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 485 پروازیں اپریٹ کی گئیں 75 منسوخ ہوئیں جبکہ 31 پروازوں میں 1 سے 14 گھنٹے...
کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی سال 2026 کی بھرتی کیلئے کراچی سے 1371 لڑکیوں سمیت 20732 امیدواروں نے...
دبئی دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کہا ہے کہ دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا کام مقررہ...
ملتان، مظفر گڑھ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا، علی پور میں مزدوروں کو لیجانے...
لاہور کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل پیٹر مبوگو نجیرو نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان تعلقات صرف...