سکولوں کی نجکاری روکنے اور دیگر مطالبات کیلئے اساتذہ کا پنجاب بھر میں احتجاج کافیصلہ

12 ستمبر ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)سکولوں کی نجکاری روکنے اور دیگر مطالبات کےلئے پنجاب بھر میں احتجاج کافیصلہ ، شیڈول جاری کردیاگیا ،مرکزی سیکرٹری میاں طیب احمد بودلہ کے مطابق 21 ستمبر کو صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں پریس کلبوں اور دیگر اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ 5 اکتوبر کو پریس کلب لاہور سے وزیراعلی ہاؤس تک احتجاجی ریلی ودھرنا ہوگا۔