پشاور (نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ کے ۔ جسٹس وقار احمد نے کہا کہ صوبائی اسمبلی اگر صدارتی انتخابات کراسکتی ہے تو پھر سینٹ انتخابات کیوں نہیں ہوسکتے۔ خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات کے انعقاد کے لئے دائر درخواست پر سماعت دوران فریقین کے وکلاء کی ایک دوسرے کے ساتھ الجھنے کی کوشش پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اگر آپ ایسے جھگڑتے ہیں تو ہم اس کیس کو ملتوی کرتے ہیں۔عدالت نے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی ۔ گزشتہ روز دوران سماعت درخواست گزار اعظم سواتی کے وکیل علی زمان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس سال2 اپریل کو سینٹ انتخابات ہونے تھے مگر پھر وہ ملتوی ہوئے۔مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ۔سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ ہمارے حق میں آیا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس وقت صوبے کےکتنی ممبران سینٹ میں ہیں جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس وقت صوبے کی 7 ممبران سینٹ میں نمائندگی کررہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہےآپ کیسے صوبے کو نمائندگی سے محروم کررہے ہیں ۔
اسلام آ باد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور معاہدے...
کراچی سرمئی شاموں کے شہر حیدرآباد میں استاد راحت فتح علی خان کی آواز نے دھوم مچادی۔ قوالی پاپولر عوامی...
دبئیدبئی حکومت نے پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کی حفاظت مزید بہتر بنانے کے لئے 2030 تک مزید 31 نئے پیدل پل...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 485 پروازیں اپریٹ کی گئیں 75 منسوخ ہوئیں جبکہ 31 پروازوں میں 1 سے 14 گھنٹے...
کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی سال 2026 کی بھرتی کیلئے کراچی سے 1371 لڑکیوں سمیت 20732 امیدواروں نے...
دبئی دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کہا ہے کہ دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا کام مقررہ...
ملتان، مظفر گڑھ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا، علی پور میں مزدوروں کو لیجانے...
لاہور کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل پیٹر مبوگو نجیرو نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان تعلقات صرف...