ملتان ،کاریں ٹکرانے پرجھگڑا، نوجوان کے تشدد سے55سالہ شخص جاں بحق

12 ستمبر ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) کاریں آپس میں ٹکرانے سے جھگڑا،نوجوان کے تشدد سے55سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، ٹریفک وارڈن نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، سیداں والا بائ پاس کے قریب دو کاریں آپس میں معمولی ٹکرا گئیں، ایک کار میں موجود نوجوان نے آپے سے باہر ہو کر دوسری کار میں بیٹھے ہوئے 55 سالہ مظہر تھہیم کو زبردستی کار سے باہر نکال کر تھپڑوں مکوں سے حملہ کر دیا، جس سے مظہر کی موت واقع ہو گئی، ملزم فرار ہونے لگا تو ٹریفک وارڈن نے پکڑ کر تھانہ بی زیڈ پولیس کے حوالے کر دیا، مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت عاقب جاوید کے نام سے ہوئی۔