لاہور (خصوصی نمائندہ،کر ائم رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید میلاد النبی پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، عوام کے تحفظ کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑا ضرور کیا جائے گا، پولیس جرم سرزد ہونے کا انتظار کیے بغیر پیشگی ایکشن کی اہلیت پیدا کرے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پولیس افسران کو علما کرام کے پاس خود جا کر ملنے کی ہدایت کی۔ صوبائی سرحدی چوکیوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری د دی، پولیس اہلکاروں کو اے پی سی، بلٹ پروف گاڑیاں اور بلٹ پروف جیکٹیں فوری طور پر دینے کا حکم ، پولیس کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی، بارڈر ملٹری پولیس کی تشکیل نو اور جدید ٹریننگ کی ہدایت کی گئی،پولیس فورس کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے مہم مزید تیز کرنے کا حکم بھی دیا، آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا اور کیمرے کے استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیراعلی نے کہا جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ آوروں کو اس قدر سخت جواب دیا جائے کہ وہ دوبارہ حملے کی جرت نہ کریں۔
احمدپور شرقیہمحکمہ عالیہ بورڈ آف ریونیوپنجاب کی جانب سے 2015 کی منظور شدہ سکیل اپ گریڈ یشن سمری پر عمل درآمد...
جتوئی جتوئی شہر اور گردونواح میں کم عمر پھٹہ رکشہ ڈرائیوروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ ٹریفک قوانین سے...
رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی...
علی پور علی پور،صرافہ ایسوسی ایشن کے سرپرست نے عہدیداران برطرف کرنیکا فیصلہ اکثریت سے مسترد کر دیا،تفصیلات...
رحیم یارخان سرکاری ملازمین سروں پر کفن باندھ کر نکلے ہیں اور اپنا حق لئے بنا کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے‘...
لیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید کی زیر صدارت ریونیو ریکوری اہداف، پلس پروجیکٹ، کھیوٹ و میوٹیشن...
خانیوال گولی چلنے سے نوجوان زخمی ہوگیا‘تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ 38/10Rمیں خود سے گولی چلنے سے...
ٹھٹھہ صادق آباد ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کی کاروائی ،ملزم گرفتار، 18 لیٹر شراب برآمد ،مقدمہ درج، تفصیل کے...