جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں مسلح افراد کی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جانیوالی عورت سے زیادتی،عورت جمس ہسپتال منتقل،ڈی سی اور ایس ایس پی جائے واردات پر پہنچ گئے،،پولیو ورکر کا میڈیکل کرایا جا رہے رپورٹ سے پتہ چلے گا کوشش ہے یا زیادتی کی گئی ہے،ضلع انتظامیہ میں واقع پر کھلبلی مچ گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں واقع قصبہ اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جانیوالی عورت کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے مسلح افراد پولیو ورکر عورت کو اسلح کے زور پر ساتھ لے گئے اور زیادتی کی اور فرار ہو گئے متاثر عورت کو میڈیکل کے لئے جمس ہسپتال لایا گیا اور نمونے لئے گئے اطلاع پر ڈی سی ظہور مری اور ایس ایس پی سمیر نور چنہ جائے وقوعہ پہنچے ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون پولیو ورکر نے ایک گھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تو اسے موجود لڑکے نے کہا کہ ایک اور گھر ہے وہاں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے ہمارے ساتھ چلیں،جس پر عورت کو اغوا کرنے اور زیادتی کی کوشش کی گئی،پولیو ورکر کا میڈیکل کرایا جا رہے رپورٹ سے پتہ چلے گا کوشش ہے یا زیادتی کی گئی ہے،ڈ ی سی ظہور مری نے بتایا کہ جب ہم جائے وقوعہ پہنچے تو خاتون رو رہی تھی اسکے جسم پر زخم تھے،گڑھی خیروانتہائی حساس علاقہ ہے،خاتون کے مطابق اسے اسلح کے زور پر برہنہ کیا گیا ہے دو مسلح افراد واقع میں ملوث ہیں۔
احمدپور شرقیہمحکمہ عالیہ بورڈ آف ریونیوپنجاب کی جانب سے 2015 کی منظور شدہ سکیل اپ گریڈ یشن سمری پر عمل درآمد...
جتوئی جتوئی شہر اور گردونواح میں کم عمر پھٹہ رکشہ ڈرائیوروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ ٹریفک قوانین سے...
رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی...
علی پور علی پور،صرافہ ایسوسی ایشن کے سرپرست نے عہدیداران برطرف کرنیکا فیصلہ اکثریت سے مسترد کر دیا،تفصیلات...
رحیم یارخان سرکاری ملازمین سروں پر کفن باندھ کر نکلے ہیں اور اپنا حق لئے بنا کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے‘...
لیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید کی زیر صدارت ریونیو ریکوری اہداف، پلس پروجیکٹ، کھیوٹ و میوٹیشن...
خانیوال گولی چلنے سے نوجوان زخمی ہوگیا‘تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ 38/10Rمیں خود سے گولی چلنے سے...
ٹھٹھہ صادق آباد ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کی کاروائی ،ملزم گرفتار، 18 لیٹر شراب برآمد ،مقدمہ درج، تفصیل کے...