روپےکی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

12 ستمبر ، 2024

لاہور،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 278روپے 54 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کم ہوکر 280 روپے 85 پیسے ہے۔