شہباز ،حمزہ کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کا عمل شروع

12 ستمبر ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کا عمل شروع ہوگیا ۔ریفرنس پر ڈیوٹی جج زبیر شہزاد کیانی نے سماعت کی، شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے، عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے، وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم بحالی کے فیصلہ کے بعد ریفرنس پراحتساب عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں رہا۔