لاہور (آئی این پی ) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 71 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور ،میانوالی، بہاولپور ، رحیم یار خان ، ساہیوال ، راولپنڈی ، فیصل آباد، جہلم، چکوال میں کی گئیں ،اس دوران میانوالی سے فتنہ الخوارج اور فیصل آباد سے داعش کا ایک،ایک خطرناک دہشت گرد گرفتارکرلیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، دو ہینڈ گرنیڈ ، 26 ڈیٹونیٹر ، 73 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اور اسلحہ ، موبائل فون اور نقدی برآمدکرلی گئی۔ دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم ، عثمان ، عمران صدیقی ، شانی ، شوکت ، احمد خان ، شیراز محمود ، سعید الرحمن اور مستجاب کے نام سے ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے میں 978 کومبنگ آپریشنز کے دوران 78 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 34694 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...