کراچی( نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کیلئے امریکا میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا،اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے قیدیوں کے تبادلے کے پاک امریکا معاہدے کے لیے 3ہفتوں کاوقت مانگاہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکڑ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دائر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہےکہ اٹارنی جنرل پاکستان عدالت میں پیش ہوئے اور یقین دہانی کروائی گئی کہ وفاقی حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حکومت کے پاس کوئی وجہ نہیں وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کیلے وکیل کی جانب سے تیار کی گئی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل کے ساتھ نہ کھڑی ہو۔ عدالت نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل دائر کرے گی اور اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر بھی امریکی حکومت سے بات کی جائے گی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بھرپور کام ہو رہا ہے، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے 3 ہفتوں کا وقت درکار ہے۔عدالت نے کیس 18 اکتوبر 2024 کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
واشنگٹن امریکا کے47ویں صدارتی انتخاب میں نئی تاریخ بن گئی، زمین کے بعد خلا سے بھی ووٹ پڑگیا۔بین الاقوامی خبر...
دوحہقطر کے عوام کی بھاری اکثریت نے قومی ریفرنڈم میں آئینی ترامیم کی حمایت کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے...
تل ابیبڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی...
لاہورپنجاب کے وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نےکہا ہےکہ بابا گرو نانک دیو جی کے 555ویں جنم دن تقریبات...
پشاوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں صوبے...
ڪپشاورخیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں خود ساختہ عہدے تخلیق کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی...
راولپنڈیاحتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 3ماہ اور 37سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر بلآخر جرح مکمل...
لندن یارک شائر کے ایسٹ رائڈنگ میں واقع ایک کمرشل پولٹری فارم میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوگئی۔ HPAI کہلانے...