مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 54لاکھ زائرین کی آمد

15 ستمبر ، 2024

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں گرم موسم کے باوجود زائرین کی بڑی تعداد پہنچرہی ہے اور روضہ رسول پر حاضری کا شرف حاصل کررہی ہے،سعودی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54لاکھ 10ہزار 89زائرین کی آمد ہوئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 2 لاکھ 30ہزار 823زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز کی سعادت حاصل کی۔